BBC Urdu TV

حنا جاوید قتل کیس: کزن شیر بانو کا اہم بیان لال کڑتی میں شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر تشدد کے

حنا جاوید قتل کیس: کزن شیر بانو کا اہم بیان
لال کڑتی میں شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر تشدد کے بعد قتل ہونے والی حنا جاوید کی کزن شیر بانو کا اہم بیان سامنے آگیا۔

شیر بانو نے حنا جاوید کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔
حنا جاوید کے قتل کے مقدمے میں پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ کے جسم پر متعدد زخموں اور گردن کی ہڈی ٹوٹنے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔
شیر بانو کا کہنا ہے کہ حنا کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے اور خاندان کو انصاف کی فراہمی تک قانونی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

Exit mobile version