اہم خبریں
حمزہ شہباز نے نجی ہوٹل میں دو کمرے کرایہ پر لے لئے
لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے نجی ہوٹل میں ڈیرے ڈال لئے۔ لیگی ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے نجی ہوٹل میں دو کمرے حاصل کر لیے۔
اپوزیشن لیڈر نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونے کے لئے نجی ہوٹل میں کمرے حاصل کئے ہیں۔ نجی ہوٹل میں ایک کمرے کو اپوزیشن چیمبر ڈکلیئر کیا جائے گا، اپوزیشن چیمبر میں حمزہ شہباز لیگی اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔
لیگی ذرائع کے مطابق کمروں کا کرایہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اپنی جیب سے ادا کریں گے