حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کا لندن سے وطن واپسی پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر فقید المثال استقبال
حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ انگلینڈ کے 15 روزہ روحانی تربیتی دورہ کے بعدآج صبح وطن واپس پہنچ گئے۔اسلام آباد ائیر پورٹ پر راولپنڈی اسلام آبادکے عہدیداران نے اپنے مربی شیخ کافقید المثال استقبال کیا اور اپنے شیخ کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں سراجا منیرا کانفرنسز کا انعقاد انتہائی کامیاب رہا،ان پروگرامز کا مقصد اسوہ رسول ﷺ پر زندگیوں کو ڈھالنا ہے اور اجتماعی سطح سے لے کر انفرادی سطح تک اپنے کردار کو درست سمت پر لانے کی ضرورت ہے۔ہر ملک کے قوانین ہوتے ہیں ہم جہاں بھی ہوں وہاں کے قوانین کا احترام کرتے ہوئے عمل کریں۔
استقبالیہ میں ملک طارق سیکرٹری فنانس،امجد علی ملک صدر الاخوان اسلام آباد،آصف الرحمان جنرل سیکرٹری،طارق چوہدری،جنید،ملک امجد اعوان سیکرٹری اطلاعات،مولانا بشیر علوی،بشیر بھٹی صاحب،طارق،وقاص بٹ،ڈاکٹر منیب قائم مقام صاحب مجاز ڈی ایچ اے،راجہ مسعود صدر کوٹلی آزادکشمیر،ارشد امین گوندل قائم مقام صاحب مجاز کراچی،نعیم بشیر بھاگٹ مرکزی معاون خصوصی منڈی بہاوالدین کے علاوہ صاحبزادہ شہیداللہ اعوان،صاحبزاد ہ شدید اللہ اعوان اور صاحبزادہ نجیب اللہ اعوان بھی شامل تھے۔
