لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کی سابق اداکارہ نور بخاری نے کہا ہے کہ حجاب جنت کی چابی ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان کی سابق اداکارہ نور بخاری نے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیا۔
نور بخاری کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں اُنہوں نے برقع اور حجاب پہنا ہوا ہے جبکہ وہ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔
سابقہ اداکارہ نے اپنی اس خوبصورت تصویر کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ یہ صرف ایک حجاب نہیں ہے بلکہ یہ ہماری جنت کی چابی ہے۔
https://www.instagram.com/p/CIa2v9zlVIZ/?utm_source=ig_embed&ig_mid=88205802-CF22-41C7-8E83-1F054F317B29