اہم خبریںپاکستان

جے یو آئی سے نکالے گئے چاروں سینئر رہنما فضل الرحمان کیخلاف متحرک

اسلام آباد: مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد سمیت جمعیت علمائے اسلام سے نکالے جانے والے چاروں سینئر رہنماؤں نے فضل الرحمان کے خلاف صف بندی شروع کرتے ہوئے 29 دسمبر کو اسلام آباد میں ہم خیال رہنماؤں کا اجلاس بلا لیا۔

جے یو آئی سے نکالنے جانے والے سینئر رہنماؤں مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب اور مولانا شجاع الملک نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف صف بندی شروع کردی۔ 29 دسمبر کو اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کرلیا۔

چاروں رہنماؤں نے ملک بھر میں ہم خیال رہنماؤں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں اور مولانا فضل الرحمان کی پالیسیوں کے مخالف رہنما بلا لئے گئے۔۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You