اہم خبریںجہلم

جہلم : 11 جنوری تا 15 جنوری 2021 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلے

جہلم : 11 جنوری تا 15 جنوری 2021 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر جہلم

راؤ پرویز اختر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انکے ہمراہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، نمائندہ ورلڈ ہیلتھ ارگنائزیشن سمیت ڈاکٹر و پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر موجود تھے۔ انسداد پولیو مہم میں پیدائش سے لیکر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلاے جائیں گے۔ 11 جنوری تا14 جنوری تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے بارے ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر نے بتایا کہ پولیو مہم کے حوالے سے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں،جبکہ15جنوری کو فالو اپ مہم بھی جاری ہے گی۔ ضلع بھر کی 56 یونین کونسلوں میں 5 سال سے کم191068 بچوں کو قطرے پلانے کیلیئے 535فیلڈ ٹیمز، 74 فکسڈ ٹیمز اور 24 ٹرانزٹ ٹیمز کام کریں گی۔ اور ان ٹیموں کو مانیٹر کرنے 102 ایریا انچارج اور 56 یونین کونسل انچارج تعینات کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے بتایا ہے کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ ضلعی افسران نے بتایا ہے کہ رواں ماہ جاری پولیو مہم میں انسداد کورونا اقدامات پر عمل کیا جائے گا۔

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You