جہلم کے نواحی علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 12 سالہ لڑکا جاں بحق، 15 سالہ نوجوان سمیت 2 افراد زخمی، ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ کنتریلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 12 سالہ حماد ولد کامران، 15 سالہ نوجوان خضر ولد بلال ڈار اور 32 سالہ یٰسین ولد محمد اکرم شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 12 سالہ حماد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔
ملزمان فرار تاحال گرفتاری نہیں ہو سکی