BBC Urdu TV

جہلم کے معروف سینئر صحافی عبدالرحمن قادری کے صاحبزادے منیب الرحمن نے القاسم اسپیشل

جہلم : (مہراصف سے )جہلم کے معروف سینئر صحافی عبدالرحمن قادری کے صاحبزادے منیب الرحمن نے القاسم اسپیشل ایجوکیشن سنٹر میں اپنی کلاس میں سالانہ کارکردگی کے دوران پہلی پوزیشن حاصل کرکے نہ صرف اپنے والدین بلکہ اساتذہ اور ادارے کا نام بھی روشن کر دیا۔ کامیابی پر منعقدہ تقریب میں منیب الرحمن کو نمایاں کارکردگی پر انعام سے نوازا گیا، جس پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا گیا۔
تقریب کے دوران اساتذہ اور انتظامیہ نے طلبہ کی تعلیمی و اخلاقی تربیت پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ خصوصی بچوں کو معاشرے کا بااعتماد اور فعال فرد بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ منیب الرحمن کی کامیابی کو ادارے کی اجتماعی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا عملی ثبوت قرار دیا گیامنیب الرحمن کے والد، سینئر صحافی عبدالرحمن قادری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کی اس کامیابی کا اصل سہرا القاسم اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کی محنتی اور مخلص اساتذہ کے سر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ نے نہ صرف منیب الرحمن کی تعلیمی رہنمائی کی بلکہ اسے ایک متحرک، پُراعتماد اور باصلاحیت طالبعلم بنانے میں کلیدی کردار ادا کیاانہوں نے مزید کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت ایک مشکل مگر نہایت اہم ذمہ داری ہے، جسے القاسم اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کی انتظامیہ اور اساتذہ نہایت خلوص، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ادارہ دن بدن کامیابیوں کی نئی مثالیں قائم کر رہا ہےشہری و تعلیمی حلقوں نے بھی منیب الرحمن کی شاندار کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک طالبعلم کی کامیابی نہیں بلکہ اس ادارے کی بہترین تربیت، معیاری تعلیم اور اساتذہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ القاسم اسپیشل ایجوکیشن سنٹر مستقبل میں بھی اسی طرح خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارتا رہے گایہ کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اگر اساتذہ مخلص ہوں اور ادارہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائے تو خصوصی بچے بھی معاشرے میں نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں،

Exit mobile version