اہم خبریںجہلم

جہلم کے عوام کی سہولت کے لئے شہری راستوں پر بیریئرز کی تنصیب کردی گئی ہے،

ٹالیانوالہ جہلم میں ضلعی انتظامیہ جہلم اور روڈ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ٹریفک کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے خصوصی بیریئر تنصیب کیا گیا تھا جہاں سے بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی لگائی گئی ہے جبکہ نا معلوم ڈمپر ڈرائیور کی جانب سے بیریر توڑا گیا ہے جس پر گزشتہ رات 1:30 بجے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے موقع پر دورہ کیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ پولیس حکام، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین، کو کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات دیں،سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے بتایا ہے کہ قانون کی خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے اور ذمداران کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا. انہوں نے بتایا ہے کہ بیریر سمیت دیگر نقصان بھی ڈمپر مالکان سے وصول کریں گے ،

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ جہلم کے عوام کی سہولت کے لئے شہری راستوں پر بیریرز کی تنصیب کی گئی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے کی ہر گز کی کسی کو اجازت نہیں ہے خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جا رہی ہے ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You