
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پرمنشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،5منشیات فروشوں سمیت ناجائزاسلحہ رکھنے والے2ملزمان گرفتارکلو283گرام چرس،400گرام ہیروئن،7لیٹر شراب اور2عدد پسٹل30بور معہ روندز برآمد،گزشتہ دو روز کے دوران ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیا ں عمل میں لائی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابقASIصداقت علی انچارج پولیس چوکی مصری موڑ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کامران حیدر ولد شبیر حسین سکنہ بجوالہ کلاں جہلم سے1کلو673گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ASIخالد محمود تھانہ سٹی نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم مقصود احمد ولد عبدالمجید سکنہ محلہ اسلام پورہ جہلم سے 400گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ASIمسعود حسین تھانہ منگلا کینٹ نے دوران گشت ملزم نزاکت علی عرف شعلہ ولد عبدالغنی سکنہ بڑل دینہ سے 210گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIمحمد ریاض تھانہ چوٹالہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محسن علی ولد فدا حسین سکنہ خلاص پور جہلم سے5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIطالب حسین تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم مظہر حسین ولد حاکم خان سکنہ کھیوڑہ جہلم سے2لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ASIمحمد فیاض تھانہ سول لائن نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عبدالرحمٰن ولد رفاقت محمود سکنہ شمالی محلہ جہلم سے پسٹل30بور معہ 3روندز زندہ اور5خول چلیدہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIظفر حسین تھانہ صدر نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم رضا ولد قربان سکنہ دھنیالہ دینہ سے پسٹل30بور معہ2روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاریہے۔