اہم خبریںجہلم

جہلم کی پولیس کی کاروائیاں جاری، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ،تفصیلات کے مطابق ایس آئی عاطف یونس تھانہ صدر نے منشیات فروش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد رفیق عرف فیقی ولد ملک نذیر ساکن چک خاصہ ٹاہلیانوالہ سے 1کلو 290گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

اے ایس آئی خرم شہزاد تھانہ صدر نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم احمد اقبال ولد محمد اقبال ساکن مشین محلہ نمبر 2جہلم سے 260گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ کثیر تعداد میں آتش گیر مواد بر آمد ،ایس آئی محمد افضال تھانہ منگلا کینٹ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد افضال ولد محمد حسین ساکن لدھڑ تحصیل دینہ ضلع جہلم سے آتش بازی کا سامان 100عدد شرنائیاں ، 2عدد سٹینڈ آہنی ،6عدد چرخیاں آہنی بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

SIعاطف یونس تھانہ صدر نے کا روائی کرتے ہوئے ملزم محمد نعیم ولد منور حسین ساکن چک بدو جہلم سے کیمیکل 10کلو شہنائیاں والا ، شہنائیاں تیار شدہ 18عدد ، فانوس 10عدد ، خالی ڈبی پٹھا 500عدد ، انار کیمیکل 10کلو برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You