اہم خبریںسوہاوہ

جہلم کی ریونیو حدود میں  مہنگائی ذخیرہ اندوزی اور لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی

باتسلیمات ضلعی افسر اطلاعات حکومت پنجاب جہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر  نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر ضلع جہلم کی ریونیو حدود میں  مہنگائی ذخیرہ اندوزی اور لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی زور و شور کے ساتھ جاری ہے  انہوں نے کہا کہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت قانونی  کارروائی جاری رہے گی انہوں نے یہ بات ضلعی  انتظامیہ کے افسران کے ایک اجلاس میں کہی اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال خان بھی موجود تھے۔  اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن راولپنڈی ڈویژن محمد جہانگیر، ڈائریکٹر انفارمیشن راولپنڈی ڈویژن حامد جاوید اعوان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم ڈاکٹر وقار علی خان، اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان مراد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن چکوال اطلس خان، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر جہلم نبیل علی اور دیگر افسران نے  شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے کہا کہ جہلم ڈسٹرکٹ میں جاری ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی اشتراک عمل کے ساتھ تعمیراتی کام کی مطلوبہ رفتار  یقینی بنائیں۔ اسی طرح مہنگائی کی روک تھام اور اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کاروائی جاری رکھی جائے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے کہا کہ کورونا کی روک تھام کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کیے گئے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے میں کوئی نرمی نہ برتی جائے، رکن پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال خان نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق  وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے اور اس مقصد کے لیے حکومت کے فلاحی منصوبوں پر کامیابی کے ساتھ عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اجلاس کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی تحصیلوں سے متعلق انتظامی امور اور حکومت کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ دی۔

رپورٹ مشرف کیانی

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You