
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کا علاقہ تھانہ دینہ میں زیادتی کے واقعہ کا نوٹس تھانہ دینہ پولیس کی کاروائی،زنا ء بالجبر کا ملزم 24گھنٹے میں گرفتار ، تفصیلات کے مطابق فہمیدہ بی بی زوجہ عمار ساکن تھپلہ حال مقیم اسٹیشن محلہ دینہ جہلم نے تھانہ دینہ میں پیش ہو کر تحریری درخواست پیش کی کہ میں اپنی پھوپھی زادی غزالہ کوثر کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہوں ۔
خاوند رکشہ چلاتا ہے ۔ میں گھر میں اکیلی تھی دروازے پر دستک ہوئی ۔ ایک آدمی دروازے پر موجود تھا ۔ جس نے مجھ سے پوچھا کہ آپ مکان خالی کر رہے ہیں ۔ اسی دوران وہ اندر آ گیا اور اس نے مجھے چارپائی پر گرا کر مجھ سے زبردستی زیادتی کی ۔
جس پر مقدمہ نمبر 526مورخہ 04-10-2020بجرم 376ت پ تھانہ دینہ درج رجسٹر ہوا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے زنا ء بالجبر کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے محمد اکرم DSPصدر سرکل اور سب انسپکٹر وقاص منظورSHO تھانہ دینہ کو احکامات جاری کیے ۔
جس پرلیڈی سب انسپکٹر صوبیہ نوشین انچارج جینڈر کرائم صدر سرکل اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے زنا ء بالجبر کے ملزم غلام سرور ولد غلام حیدر ساکن ڈہوک بجاڑ چکوہا دینہ کو 24گھنٹے میں گرفتار کر لیا ۔ مزید تفتیش جاری۔