BBC Urdu TV

جہلم:- ڈی پی او جہلم نے شہداء کی فیملیز سے ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی اور شہید ہیڈ کانسٹیبل

*انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عبدالکریم کی خصوصی ہدایت پر جہلم پولیس کی جانب سے شہدائے پولیس کی فیملیز کی ویلفیئر کا سلسلہ جاری، ڈی پی او جہلم کی شہداء کی فیملیز سے ملاقات، اہلِ خانہ کو جہلم پولیس کی طرف سے مالی معاونت کے لیے چیک فراہم کیے گئے*

جہلم:- ڈی پی او جہلم نے شہداء کی فیملیز سے ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی اور شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد فاروق،شہید کانسٹیبل صداقت علی اور شہید کانسٹیبل محمد صفدر خان کی فیملیز کو مالی معاونت کے لیے چیک فراہم کیے،

اس اقدام کا مقصد شہداء کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود اور انہیں رہائشی سہولیات کی فراہمی میں معاونت کرنا ہے، جہلم پولیس شہداء کی فیملیز کی دیکھ بھال اور ویلفیئر کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے،

*شہداء پولیس ہمارا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں، جنہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،شہداء کے اہلِ خانہ کی کفالت، دیکھ بھال اور ویلفیئر ہماری ذمہ داری ہے، انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری*

Exit mobile version