جہلم : ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی شہداء پولیس کی فیملیز سے ملاقات،
شہداء ہمارے محسن ہیں اور ان کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،
اپنی فورس خصوصاًشہدا ء کی فیملیز کے ساتھ کھڑا ہوں، ہم سب ایک فیملی کا حصہ ہیں،شہداء کے بچوں کی تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، میرے دفتر کے دروازے آپ کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ، شہداء کی فیملیزکی ویلفیئر کے لیے کوئی کسر اُٹھانہ رکھی جائے گی،
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے آخر میں شہدا فیملیز میں تحائف تقسیم کیے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب
