BBC Urdu TV

جہلم : ڈی ایس پی موٹروے محمد عمران انسپکٹر موٹروے صہیب قریشی ،صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ مہربان حسین چوھدری گفتگو کرتے ہوئے

جہلم (عبدالرحمن قادری ) جی ٹی روڈ پر عوام کو درپیش مسائل اور ٹریفک سے متعلق مشکلات کے حل کے لیے ڈی ایس پی موٹروے پولیس محمد عمران اور انسپکٹر موٹروے صہیب قریشی نے صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس مہربان حسین چوہدری سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جی ٹی روڈ پر شہریوں کو درپیش مختلف مسائل، ٹریفک کی روانی، عوامی سہولیات اور سڑک پر محفوظ سفر کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اس موقع پر ڈی ایس پی موٹروے پولیس محمد عمران نے کہا کہ موٹروے پولیس عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جی ٹی روڈ پر شہریوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان مضبوط رابطہ ہی بہتر ٹریفک نظام اور محفوظ سفر کی ضمانت ہے، جبکہ شہریوں کی نشاندہی سے مسائل کی بروقت نشاندہی اور ان کے حل میں بھی مدد ملتی ہے۔ انہوں نے صحافتی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔
صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس مہربان حسین چوہدری نے موٹروے پولیس کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے تعاون اور یقین دہانی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جی ٹی روڈ پر شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے عملی اقدامات بھی جلد سامنے آئیں گے۔ ملاقات میں عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے باہمی تعاون اور رابطے کو مزید مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا،

Exit mobile version