اہم خبریںجہلم

جہلم- ڈپٹی کمشنر راو پرویز اختر نے ایسٹر ڈے کے موقع پر مسیحی برادری کو پھول اور مٹھائی

جہلم- ڈپٹی کمشنر راو پرویز اختر نے ایسٹر ڈے کے موقع پر مسیحی برادری کو پھول اور مٹھائی پیش کی۔

اس دن کے حوالے سے کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک مختصر و سادہ تقریب جہلم میونسپل کارپوریشن میں منعقد ہوئی۔ جس میں میونسپل کارپوریشن جہلم کے سینٹری ورکرز موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر تمام ورکرز کے پاس ان کی نشستوں پر خود گئے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو گلاب کے پھول اور مٹھائی کے ڈبے پیش کئے۔
اس موقع پر سینٹری ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز نےکہا کہ یہ وطن ہم سب کا ہے، ہم سب پاکستانی بہن بھائی سب سے پہلے ہیں اور باقی رشتے اس کے بعد ہیں۔ ہم سب مل کر پاکستان کی ترقی اور امن کے لیے دعاگو ہیں۔ آنے والا پاکستان بہتر ہوگا اور ہمارے بچوں کے لئے زیادہ مضبوط ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سینٹری ورکرز ہمارے فرنٹ لائن سولجرز کی طرح ہیں جو تمام تہواروں، شدید بارشوں کے علاوہ شدید موسمی حالات کے دوران بھی اپنی ذمہ داریاں فیلڈ میں سر انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو سینٹری ورکرز کی خدمات کی قدر کرنی چاہیے اور ان کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہیے کیونکہ وہ ہماری آسانی اور سہولت کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے سرانجام دے رہے ہوتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ جہلم میں صفائی ستھرائی کے انتظامات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور جہلم میں صفائی کے انتظامات دیگر بڑے شہروں سے بہت بہتر ہیں اور یہ سب کچھ سینٹری ورکرز کی کوششوں کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی پہلے لہر سے آج تک سینٹری ورکرز کسی نہ کسی طرح اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ جہلم کے شہریوں کیطرف سے سینٹری ورکرز کو ان کی خدمات کے اعزاز میں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور اسی لئے ان کو پھول اور مٹھائی پیش کی گئی ہے۔

رپورٹ:مرزا آصف ڈسٹرکٹ رپورٹر جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You