اہم خبریںجہلم

جہلم : ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کے زیر صدارت ،ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی

جہلم : ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کے زیر صدارت ،ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی اور ٹاسک فورس سب کمیٹی کا اجلاس ،

ڈی سی آفس جہلم کے کمیٹی روم میں منعقد کیا گیا۔میٹنگ میں کے پی آئی ، سرگرمیوں اور منصوبوں کی پیشرفت اور کیڑے مار دواؤں اور کھادوں کے خاتمے کیخلاف جائزہ لیا گیا، کھادوں کی زائد قیمتوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ رقبے پر زیتون کے باغات کے قیام کو فروغ دینے ، اسٹیویا ، دواؤں کے پودوں اور مورنگا کی کاشت کو بھی فروغ دینے کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ کسانوں کو بہترین خدمات فراہم کریں تاکہ فصلوں کی پیداوار اور ان کی روزی روٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔ اے ڈی سی آر ریوینیو جہلم نے بھی شرکت کی۔ ایگریکلچر سے متعلقہ اوردوسرے محکموں کے سربراہان ، نجی شعبے کے ممبران ، کسان ممبران اور کسن بورڈ کے ممبران خصوصا چودھری آفتاب ساہی ، ڈویژنل صدر اور دیگر نے شرکت کی۔

رپورٹ؛راجہ فیصل کیانی

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You