
جہلم ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا تحصیل آفس میں حکومت پنجاب کی ہدایات پر ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد۔ جس میں انہوں نے ریونیو سے متعلق شہریوں کی شکایات کو سنا اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لوگوں کے مسائل کا حل ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے انتظامیہ ہر اقدام اٹھا رہی ہے انہوں نے ہر سائل کی شکایت کو خود سنا اور موقع پر متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کی ہدایت کی۔ عوام الناس کی شکایات پر قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے مسائل حل کیے جا رہے ہیں اور محکموں سے رپورٹ لی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریونیوعوامی خدمت کچہری کا مقصد عوام کی شکایات کا جلد سے جلد ازالہ اور فوری انصاف کی فراہمی ہے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچہری لگانے کا مقصد عوام اور افسران کے درمیان فاصلہ ختم کرنا ہے۔ کھلی کچہری صبح دس سے لے کر تین بجےتک جاری رہے گی۔ کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد وقار خان، اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار، سب رجسٹرار اور عملہ اراضی ریکارڈ سنٹر کے افسران موجود ۔ کھلی کچہری ہر ماہ ک پہلے دفتری دن منعقد ہوتی ہے۔ جس میں ڈیجیٹل آلات اور تمام سہولیات موجود ہیں اوراعلیٰ افسران کی زیر نگرانی ریکارڈ کی درستگی، فرد کا اجرائ، انتقالات کا اجرائ، انکم سرٹیفکیٹ اور ڈومیسائل کا اجراء کیا جائے گا۔
جہلم 01اپریل2021( ): القاسم انسٹی ٹیوٹ برائے اسپیشل بچگان محلہ اسلام پورہ جہلم میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں سٹی لائن کلب کی طرف سے سپیشل بچوں اور سکول سٹاف کو کلب کی طرف تعائف دیے گئے۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیر چوھدری واجد حسین، وائس چیرمین قومی امن کونسل جھلم عبدالغفور چوھان، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سدھیر مغل، رانا خالد ڈپٹی اٹارنی ضلع جھلم، ڈسٹرکٹ گورنر لائن کلب ،ارشد لال دیناور سٹی لائن کلب کے تمام ممبران، بانی ممبر سکول ھزا ،ڈاکٹر میجر ر یوسف اختر کے علاوہ محمد ریاض انصاری ،محمد شکیل انصاری، ملک محمد عرفان ڈاکٹر محمد رشید ایڈمنسٹریٹر سکول ھزا ملک محمد اصغر پریذیڈنٹ سکول ھزا محمد طارق وائس پریزیڈنٹ اور شہر کے معززین خواتین اور مرد حضرات نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر سٹی لائن کلب کی طرف سے بچوں اور مہمانوں کو کھانا پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ رانا خالد ڈپٹی اٹارنی، فارسٹ آفیسر سدھیر مغل، ڈاکٹر باسط الطاف اور ان کے اور دو دوستوں نے سکول کا ایک ایک بچہ اڈاپ کیا جس کا ماھانہ 3000روپے ایک بچے کا آتا ھے۔
رپورٹ:احمد رضا جہلم