جہلم : ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ طلبہ کا مستقبل میں ایک کامیاب انسان ہونے کے ساتھ ساتھ،
اپنے وطن، معاشرے اور خاندان کے لئے بھی اچھا فرد اور سہاربنانے کے لئے دینی تعلیمات کی روشنی میں اخلاقی تربیت پر کام کر رہے ہیں۔
اساتذہ کرام بچوں کو کامیاب انسان بنانے پر خوب توجہ دیں،اسکول کے اساتذہ عِلم دوست، خوش اخلاق، تربیت یافتہ اور پیشہ ور ہونے کے ساتھ ساتھ باعمل مسلمان اور خوش عقیدہ ہوں۔
صفائی ستھرائی، تزئین و آرائش کا ضروری اہتمام کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پیر عرفان الحق سمیت دیگر افسران کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا ہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اساتذہ و طلبہ کی حاضری،انتظامی افسران کے دورہ جات میں اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کے مقرر کردہ اہداف پر کام کریں انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے متعدد سکولوں میں اسلامی تربیہ پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ٹیچرز اور ہیڈ ٹیچر بچوں کی اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ طلبہ کے لباس کی صفائی اوراداب کا خاص خیال رکھتے ہیں،
سکول کونسل کے ممبران مذکورہ سکول میں ضروری تعمیراتی کام کروائیں گے، ضلع بھر کے تمام سکولوں میں اگزام ایمرجنسی کے نفاز سے بچوں کے امتحانی نتائج میں بہتری لانے کے لئے کوشاں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہاکہ حکومت پنجاب اربوں روپے کی لاگت سے بنیادی اور اعلی تعلیمی سہولیات عام کر رہی ہے، پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کو تعلیمی وظائف دیئے جا رہے ہیں اور معیاری تعلیم کی سہولیات شہروں کے ساتھ ساتھ دور دراز کے دیہی علاقوں تک فراہم کی جا رہی ہیں۔