اہم خبریںجہلم

جہلم : ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے عالمی یام خواتین کے موقع پر کہاہے کہ خواتین کا معاشی تخفظ

جہلم : ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے عالمی یام خواتین کے موقع پر کہاہے کہ خواتین کا معاشی تخفظ تعلیم ہی سے ممکن ہے

اور خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں جوکہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے حقوق کے متعلق آگاہی سے ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے خواتین کو معاشی تخفظ، اعتماد اور ترقی کی دوڑ میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کیلئے تاریخی قانون سازی کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پراپنے دفتر میں کیا۔اسی ضمن میں آج وومن ڈے کے موقع پر انجمن بہبود مریضاں کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم اگاہی واک کا انعقاد کیا گیا،واک میں خواتین ڈاکٹرز، نرسز، اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال فاروق بنگش نے کہاکہ دین اسلام نے عورت کو ہر طرح سے تخفظ فراہم کیاہے اور جنت ماں کے قدموں میں تلاش کرنے کا حکم دے کر خواتین کو ایسا عظیم اور اعلی رتبہ دیا ہے جس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You