اہم خبریںجہلم

جہلم : ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ضلعی ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس میں قائد ڈے، کرسمس

جہلم : ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ضلعی ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس میں قائد ڈے، کرسمس ڈے اور نئے سال کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اہم اجلاس میں کہا کہ اہم تقریبات کے موقع پر صفائی،لائیٹنگ اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، تمام میونسپل کارپوریشن کے چیف افسران سمیت، ریسکیو 1122 اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق قائد ڈے اور کرسمس کے موقع پر تمام تر انتظامات مکمل کیے جایں گے، نیو ایر کے حوالے سے آتش بازی نہیں ہوگی، ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ انکا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی کے انتظامات مکمل کریں مسیحی قبرستانوں کی صفائی کیساتھ انکے روٹس پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کرسمس کے موقع پر تمام چرچوں میں لائٹنگ کا انتظام مکمل کریں،

ریسکیو1122، ایم سی سمیت دیگر محکمے مل کر کام کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You