
جہلم : ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے سنگھوئی پارک سائٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے سائٹ کا دورہ کیا،
موقع پر پانڈ کو ختم کروانے، مٹی ڈالنے کی ہدایات دیں، نالے کی تعمیر کا جائزہ لیا، ٹھیکیدار کو معیاری کام کرنے کی ہدایات دیں، ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ سنگھوئی پارک کی تعمیر سے اہل علاقہ کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں گی، نوجوانوں کے لئے سپورٹس گراونڈ کی تعمیر، پودے لگانے اور سول ورک کا کام مکمل کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ طویل مدتی بنیادوں پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اس کی دیکھ بھال کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ سول ورکس کے کام کا ذمہ تحصیل کونسل کو سومپا گیا ہے جبکہ پودے لگانے اور خوبصورتی کے کام محکمہ جنگلات کرے گا اور فوٹبال گراؤنڈ کی تعمیر کے لئے محکمہ سپورٹس جہلم کام کرے گا۔
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب