اہم خبریںجہلم

جہلم : ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے سستے رمضان بازار جہلم، دینہ اور سوھاوہ کا اچانک

جہلم : ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے سستے رمضان بازار جہلم، دینہ اور سوھاوہ کا اچانک دورہ کیا

اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بازاروں میں آئے ہوئے افراد سے بات چیت کی، نرخوں سمیت اشیائے خوردونوش کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو انتظامات میں مزید بہتری لانے کی ضروری ہدایات دیں۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر اشیائے خوردونوش بالخصوص آٹا اور چینی کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے جہلم کی چاروں تحصیلوں میں سستے رمضان بازار لگائے جاچکے ہیں اور یہ مکمل طور پر فنکشنل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری گندم کا کوٹہ بیچنے والی فلورملوں اور چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے انتظامی افسران، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کرنے کی ہدایات دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سستے رمضان بازاروں میں سرکاری نرخ سے بھی کم قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو قائم سستے رمضان بازاروں میں ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں کرنے کے لئے روزانہ چیکنگ کی ہدایت بھی کی۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You