
جہلم : ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اخترنے بتایا کہ پنجاب حکومت نے جہلم میں 31 دسمبر2020 تک ضلع میں موجوداینٹوں کے تمام بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقل کرنے کا حکم دیا اوراس حوالے سےبھٹوں کی مرحلہ وار جدیدٹیکنالوجی پرمنتقلی کے لئے کام کیا جا رہا ہے، انہوں نے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایات دیں ہیں کہ اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقلی کو یقینی بنائیں۔انکا کہنا تھا کہ ماحول دوست ٹیکنالوجی پر بھٹوں کی منتقلی کے عمل میں تیزی لائی جائے تا کہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے بچا جا سکے۔ اس موقع پر انہوں نے سٹون کرشرز مالکان کو ہدایات دیں ہیں کہ غیر قانونی کرشرز کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور کارروائی عمل میں لا رہے ہیں، اس ضمن میں ایف آئی آرز بھی درج کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے، ضلع میں پودے لگانے سمیت دیگر ماحول دوست پراجیکٹس پر کام کیا جا رہا ہے
رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب