جہلم : چک اکا سٹیڈیم میں ایچی سن کالج لاہور اور جہلم الصفہ سکول کے مابین 25کرکٹ میچ کھیلا گیا
سپورٹس افیسر ، اے سی ایچ آر کارسپوڈین ، سی او ایجوکیشن ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اور سابق پاکستانی کرکٹر محمد یوسف کی خصوصی شرکت
جہلم (محمد زاہد خورشید) چک اکا سٹیڈیم میں ایچی سن کالج لاہور اور جہلم الصفہ سکول کے مابین 25 پچیس اوررز کا میچ ہوا جس میں تحصیل سپورٹس افیسر محمد طارق، اے سی ایچ آر کارسپوڈین محمد زنیر، سی او ایجوکیشن سلیم شاہ ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سعید احمد نے شرکت کی، میچ کے مہمان خصوصی سابق پاکستانی کرکٹر محمد یوسف تھے ۔ تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایک دلچسپ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں الصفہ الیون اور لاہور ایچی سن کالج کی ٹیمز نے شرکت کی۔ یہ 25 اوورز پر مشتمل میچ تھا۔ الصفہ الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے 119 رنز کا ہدف دیا، لیکن لاہور ایچی سن کالج کی ٹیم نے صرف 17 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔ میچ کے مہمانِ خصوصی سابق پاکستانی کرکٹر محمد یوسف تھے، جنہوں نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ یہ ایونٹ کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک شاندار قدم تھا، جسے شائقین نے خوب سراہا۔
