اہم خبریںجہلم

جہلم پولیس کے پاس حصول انصاف کے لئے جانے والا غریب باربر زندگی کی بازی ہار گیا

جہلم : جہلم پولیس کے پاس حصول انصاف کے لئے جانے والا غریب باربر زندگی کی بازی ہار گیا،

سود خور مافیا بے لگام ہوگئے ، حکام بالا نوٹس لے ،مرحوم کے بیٹے کی دہائی ،

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کی حدود ،محلہ چشتیاں کے رہائشی خورشید(مرحوم) نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو درخواست دی کہ باربر کی شاپ چلاتا ہوں میرے بیٹے وقار احمد کو رضوان الیاس ولد محمد الیاس ساکن محلہ رمضان پورہ نے دوستی کرکے کارروبار کو مزید وسیع کرنے کے سہانے سپنے دکھا کر سود کی مد میں رقم دی ، مذکورہ رقم کی مد میں میرا بیٹا گھر میں موجود نقدی اور زیورات دے چکا ہے ،اس کے علاوہ میرے عزیزو اقارب سے بھی نقدی وغیرہ دیکر قرض کی ادائیگی کرتا رہا جس کی مالیت 1 کروڑ روپے بنتی ہے ، اس کے باوجود سود خور رقم وصول کرنے کے لئے مجھے اورمیرے اہلخانہ کو بذریعہ فون و میسجز ، جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ،اس حوالے سے مرحوم کے بیٹے وقار نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او سول لائن اور اے ایس آئی ارشاد نے ہم دونوں پارٹیوں کو تھانے بلایا اور کہا کہ دونوں پاریٹیز 1 کروڑ روپے ادا کرنے و لینے کی رسیدیں اور بذریعہ بنک ٹرانزیکشن تھانے پیش کریں،انہوں نے بتایا کہ رضوان نے اب چیک ڈس آنر کی درخواست دے رکھی تھی جس بابت ڈی ایس پی سٹی سرکل ابراہیم وڑائچ کے سامنے مجھ سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد اس سود خور کے خلاف گواہی دینے اور میرے کردار بارے گواہی دینے آئے تھے ۔ لیکن ڈی ایس پی نے ہماری بات سننے کی بجائے ہمیں حکم دیا کہ تم نے رضوان کو چیک اور اشٹام پیپر میں رقم کی ادائیگی بارے جو لکھا ہے وہ رقم ادا کرنی ہوگی ،

ڈی ایس پی نے ہماری بات سنی ان سنی کرکے ہمیں دفتر سے جانے کا حکم دے دیا جس کی وجہ سے میرے والد کو شدید صدمہ پہنچا اور ہارٹ اٹیک سے میرے والد کی موت واقع ہو گئی ، میری اور میرے اہلخانہ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس، آر پی او راولپنڈی و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ ہے کہ سود خور شخص رضوان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ مجھ سے پہلے مزید 2 خاندانوں کے گھر اجاڑچکا ہے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔اس حوالے سے جب ترجمان جہلم پولیس سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوںنے کہا کہ مرحوم کے لواحقین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو درخواست دیں ، انشاءاللہ میرٹ پر کارروائی کی جائیگی۔رضوان سے جب موقف لیا گیا توانہوںنے کہا کہ ہم نے اپنی رقم کی وصولی ہر حال میں کرنی ہے کیونکہ ہمارے پاس اس کے رقم وصولی کے تمام ثبوت موجود ہیں ۔

جہلم:(رانا نوید الحسن)

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You