ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کے احکامات پر دومنشیات فروشوں سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار1کلو150گرام چرس،10لیٹر شراب اوررائفل44بور معہ روندز برآمد،تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی محمد فیاض تھانہ سول لائن نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش مسماة نازیہ بی بی زوجہ رحمٰن دین ساکن کریم پورہ جہلم سے 1کلو150گرام چرس او ر رقم وٹک مبلغ 3ہزار روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
اے ایس آئی محمد بابر تھانہ سوہاوہ نے دوران گشت کاروئی کرتے ہوئے ملزم نعمان مسعود ولد مسعود الرحمٰن ساکن کھاریاں ضلع گجرات سے10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی مسعود احمد تھانہ منگلا کینٹ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی حسن ولد اشتیاق حسین ساکن شیخوپور دینہ سے رائفل44بور معہ2روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری۔