
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،4منشیات فروشوں سمیت ناجائزاسلحہ رکھنے والا ملزم اور پتنگ فروش گرفتار،645گرام چرس،25لیٹر شراب،1عدد پسٹل30بور معہ روندزاورپتنگیں معہ ڈوریں برآمد،گزشتہ دو روز کے دوران ضلع بھر میں منشیات فروشوں،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابقSIمحمد آصف تھانہ سوہاوہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم سجاد حسین ولد مقبول حسین سکنہ سرگڈھن سوہاوہ سے 430گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIابرار حسین پولیس چوکی کالا گجراں نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد بشارت ولد چوہدری خان سکنہ لنگر پور سے215گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
SIعرفان عطاء تھانہ لِلہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اسلم ولد نبی بخش سکنہ لِلہ بھیرہ سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
SIمطلوب حسین انچارج پولیس چوکی کالا گجراں نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ندیم ولد محمد نذیر سکنہ محلہ مخدوم آباد جہلم سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIشاہد امجد انچارج پولیس چوکی کینٹ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم شماعہیل ولد محمد طارق سکنہ محلہ عبداللہ ٹاؤن ڈسکہ سے پسٹل30بور معہ6روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIزاہد رضا تھانہ سٹی نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم طاہر بیگ سکنہ مشین محلہ نمبر3جہلم سے 40عدد پتنگیں معہ2ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری