اہم خبریںجہلم

جہلم پولیس کی کاروائی، سات جواری رنگے ہاتھوں گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کے احکامات پر جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،جواء کی محفل سجانے والے 7جواری رنگے ہاتھوں گرفتار،تفصیلات کے مطابق معتبر ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ اشخاص عقب ڈی سی ہاؤس مکان ازان بشارت حسین جواء کھیلنے میں مصروف ہیں اگر فوری ریڈ کیا جائے تو کامیابی حاصل ہو سکتی ہے جس پر انسپکٹر محمد عمران بیگ ایس ایچ او تھانہ سول لائن ،سب انسپکٹر مظہر حسین تھانہ سول لائن اور ان کی ٹیم نے کامیاب کروائی کرتے ہوئے جواء کھیلنے والے7قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ملزمان میں ۔بشارت حسین ولد اللہ دتہ ساکن جہلم ۔

نجم الحسن ولد مظہر حسین ساکن کناری بازار جہلم ۔ساجد محمود ولد محمد یوسف ساکن جادہ جہلم4۔شیخ وسیم ولد شیخ عطااللہ ساکن باغ محلہ جہلم ۔دانیال احمد ولد نثار احمد ساکن مشین محلہ نمبر3جہلم ۔آصف بخاری ولد عبدالعزیز ساکن ٹاہلیانوالہ جہلم ۔یاسر محمو دولد ارشد محمود ساکن پیراغیب جہلم شامل ہیں جو کہ بذریعہ تاش پتے جواء کھیل رہے تھے جن کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم

مبلغ20ہزار650روپے،6عددموبائل فونز،1عدد موٹر سائیکلCD-70اور آلات قمار بازی تاش پتے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You