اہم خبریںجہلم

جہلم پولیس کی قتل جیسے سنگین نوعیت کے 4 مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری

شاکرحسین ڈاوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی کمانڈ میں جہلم پولیس کی قتل کے مقدمات میں اہم کاروائیاں

بے شک ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے اور انصاف ہر مظلوم و متاثرہ شہری کا بنیادی حق ہے جو ملزمان کی گرفتاری کے بغیر ہر گز ممکن نہیں۔جہلم پولیس کی قتل جیسے سنگین نوعیت کے 4 مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے پیشہ وارانہ صلاحیتوں،انتھک محنت،روایتی و جدید تدابیر کی بدولت12 ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق محمد اکرم گوندل ڈی ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر و تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد اشتیاق نے مقدمہ نمبر 570/20بجرم 365/302ت پ تھانہ صدر میں مطلوب3 ملزمان:
1۔احمد سعید ولد شاہ محمد ساکن ضلع بہاولنگر
2۔سلیم خان ولد ببر خان ساکن ضلع ملتان
3۔گھنڈوخان ولد عبدالمجید خان ساکن ضلع ڈیرہ غازی خان کو گرفتار کر لیا۔
٭محمد سلیم خٹک ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف،تھانہ للہ،تھانہ پنڈدادنخان اور تفتیشی افسرسب انسپکٹر عبدالرحمن نے مقدمہ نمبر 54/21بجرم 302/109/34ت پ تھانہ جلالپور شریف میں مطلوب 3ملزمان:
1۔عامر شہزاد ولد محمد ساکن ڈھوک سندران
2۔علی اکبر ولد محمد اکبر ساکن ڈھوک سندران
3۔بلال توقیر ولد محمد توقیر ساکن ڈھوک سندران کو گرفتار کر لیا۔
ٌ@مقدمہ نمبر54/21بجرم 302/109/148/149ت پ تھانہ للہ میں مطلوب 3ملزمان:
1۔ریشم خان ولد فلک شیر ساکن للہ ٹاؤن
2۔زاہد اقبال ولد ریشم خان سکان للہ ٹاؤن
3۔خاور شہزاد ولد ہاشم خان ساکن للہ ٹاؤن کو گرفتار کر لیا۔
@مقدمہ نمبر 116/21بجرم 392/302ت پ تھانہ پنڈدادنخان میں مطلوب3ملزمان:
1۔امانت علی ولد تنویر حسین ساکن ہرنپور
2۔قیصر عباس ولد محمد خان ساکن ہرنپور
3۔احسن شہزاد ولد محمد مقبول ساکن ہرنپورکو گرفتار کر لیا۔
سماجی و سیاسی حلقوں نے جہلم پولیس کی شاندار کارکردگی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم اور جہلم پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You