ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کے احکامات پرجہلم شہر میں شہداء کربلا کے چہلم پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ،25صفر المظفر کو شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پرجہلم شہر سے کل 5جلوس بر آمد ہوں گے ۔ پہلا جلوس بر مکان بشیر حسین علوی (مرحوم )مشین محلہ نمبر 3جہلم سے بر آمد ہو گا ۔
دوسرا جلوس سید علی کوثر زیدی مشین محلہ نمبر 2جہلم سے برآمد ہو گا ۔تیسرا جلوس امام بار گاہ جعفریہ مشین محلہ نمبر 2جہلم سے برآمد ہو گا ۔ چوتھا جلوس بر مکان غلام رضا اور راجہ منیر چٹائی بازار جہلم سے برآمد ہو گا جبکہ پانچواں جلوس بیٹھک شیخ مراد بخش سے بر آمد ہو گا ۔ پانچوں جلوس بیٹھک شیخ مراد بخش پر اکٹھے ہو کر ایک بڑا جلوس کی شکل میں سول لائن روڈ سے شاندار چوک ، تحصیل روڈ ، مین بازار ، کناری بازار ، چوک اہل حدیث ،ٹویا محلہ سے ہوتا ہوا شام کو بیٹھک شیخ مراد بخش پر اختتام پذیر ہو گا ۔
منعقدہ جلوسوں کی سیکورٹی کے حوالے سے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔تمام جلوسوں کی سیکورٹی کی آل اوور سپر ویثرن شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کریں گے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی معاونت شازیہ سرور صاحبہ ایس پی انویسٹی گیشن جہلم کریں گی ۔ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے لیے محمد ابراہیم DSPسٹی سرکل اور محمد اکرم گوندل DSPصدر سرکل سپر ویثرن کریں گے ۔
اس سلسلہ میں 450سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔ اس سلسلہ میں سیکورٹی پلان میں بائے نیم ڈیوٹیز لگائی گئیں ہیں ۔ علاوہ ازیں جلوسوں کے گردونواح میں پٹرولنگ کے موثر نظام کے لیے4 ایلیٹ سکیشنز اور 11محافظ سیکٹرز بھی تعینات کئے گئے ہیں جو گشت کناں رہیں گئے اور مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں گے۔جلوسوں کے مقررہ راستوں کی بلند عمارات پر Sniperبھی تعینات کیے گئے ہیں جو مشکوک افراد پر نظر رکھیں گئے ۔
لمحہ با لمحہ کی صورتحال سے آگاہ رہنے کے لیے کنڑول روم کا بھی اجزاء کیا گیا ہے ۔ منتظمین/ لائسنس داران کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ پروگرامز میں شمولیت اختیار کرنے والے ذائرین کی باڈی سرچ کے لیے اپنے رضا کار تعینات کریں گئے جن کے سیکورٹی کور کے لیے پولیس کے مسلح جوان موجود ہوں گے۔تمام جلوسوں کی نگرانی بذریعہ CCTVو ڈرون کیمرہ جات سے کی جائے گی۔
جلوسوں کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اور بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر چیکنگ کا عمل سرانجام دیا جائے گا ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جہلم پولیس کی ریزرو فورس کے دستے سٹینڈ ٹو رہیں گے۔شہدائے کربلا کے چہلم کے حوالے سے جہلم پولیس پہلے سے زیادہ الرٹ ہو کر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے گی اور کسی سماج دشمن عناصر کو تخریب کاری کی اجازت ہر گز نہ دی جائے گی۔شہدائے کربلا کے چہلم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کی جانب سے 4thشیڈول میں درج اشخاص کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ نفرت انگیز مواد کی تشہیر اور سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز مواد کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔