جہلم پولیس کی اہم کارروائی ،دینہ پولیس نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے،لڑائی جھگڑا اور گلی گلوچ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،مقدمہ درج،مزید تفتیش جاری
جہلم:- تھانہ دینہ کی چوکی سٹی پولیس کو شہری کی جانب سے درخواست موصول ہوئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابقہ رنجش کی بنا پر ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا،
پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی،
واقعہ کی میرٹ پر تفتیش جاری ہے جبکہ متعلقہ تفتیشی افسر کو تمام شواہد اور حقائق کی روشنی میں کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے، کسی بھی شہری کے ساتھ تشدد اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
