ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا پتنگ فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،04پتنگ فروش ملزمان گرفتار، پتنگیں اور دھاتی ڈوریں برآمد،
چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عدین کو گرفتار کر لیا ،
ملزم سے 25عدد پتنگیں برآمد
سول لائینزپولیس نےکاروائی کرتے ہوئے ملزم انعام الحق اور عزیز خان کو پتنگ بازی کرتے ہوئےگرفتار کر لیا،
ملزمان سے پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد
دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سلیمان خالد کو گرفتار کر لیا ،
ملزم سے20عدد پتنگیں برآمد
والدین اپنے بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچایئں، پتنگ بازی ایک جان لیوا خونی کھیل ہے ،قانون شکن عناصر سےآہنی ہاتھوں سےنمٹا جائے گا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
