جہلم پولیس کا دریاؤں، ندی نالوں اور نہروں میں نہانے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 08 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایت پر ضلع بھر میں دریاؤں، ندی نالوں، نہروں اور دیگر آبی گزرگاہوں میں نہانے پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے،
تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کر کے دریا میں نہانے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے خلاف تھانہ پنڈ دادنخان میں مقدمہ درج،
یہ اقدام شہریوں، بالخصوص نوجوانوں اور بچوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ والدین اپنے بچوں کو دریاؤں، ندی نالوں اور نہروں میں نہانے سے روکیں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نافذ کردہ پابندی پر عمل کریں،
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور کسی کو بھی انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،قانون شکن عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
