جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، 12 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج،مزید تفتیش جاری
جہلم پولیس نے کمسن بچوں کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے،
بچوں کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
