اہم خبریںجہلم

جہلم پولیس کااشتہاری مجرمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر جہلم پولیس کااشتہاری مجرمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

کیٹگری A کا مفرور اشتہاری گرفتار

تفصیلات کے مطابق:
شفقات احمد ASI چوکی دھریالہ جالپ اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 3 سال سے اقدام قتل کے مقدمہ نمبر 42 مورخہ 2017-12-18 بجرم 324/34 ت پ تھانہ پنڈدادنخان میں مطلوب کیٹگری A کے اشتہاری ملزم عبید الرحمن ولد محمد احسان ساکن پنڈدادنخان کو جدید سائنٹیفک طریقوں سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا.

ملزم مقدمہ نمبر 186 مورخہ 2011-06-13 بجرم 454/354/427/148/149/506ii ت پ تھانہ پنڈدادنخان میں عرصہ 9 سال سے اشتہاری تھا.

3 منشیات فروش گرفتار,30 لیٹر شراب برآمد

ملزمان پابند سلاسل,تفتیش جاری

1-شفقات احمد ASI چوکی دھریالہ جالپ نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد احسان ولد محمد رمضان ساکن اعظم پور تحصیل پنڈدادنخان سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا.

2-خرم شہزاد ASI تھانہ صدر نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کامران مسیح ولد یوسف مسیح ساکن نیو کرسچن کالونی جہلم سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا.
3-نعیم شہزاد T/ASI تھانہ سٹی نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش غلام رسول ولد محمد صادق ساکن مشین محلہ نمبر 1 جہلم سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا.

عوامی و سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کی کاوشوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You