جہلم پولیس نے مرکزی ملزم رکشہ ڈرائیور علی رضا سمیت 2 ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے انکشاف پر مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں. ڈی پی او جہلم کامران ممتاز۔
متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے گی ۔ راؤ سردار علی خان
لاہور 04 جون – انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے جہلم میں 5 افراد کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے تمام ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم کامران ممتاز نے واقعہ کی تفصیل بارے بتایا کہ علاقہ تھانہ صدر جہلم میں 5 افراد کا خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ پر پولیس نے فوری کاروائی کی اور مرکزی ملزم رکشہ ڈرائیور علی رضا سمیت 2 ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا. ڈی پی او جہلم کامران ممتاز نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر بقایا ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور گرفتار ملزمان کے انکشاف پر مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ جلد تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی.
