
جہلم : وزیراعلیٰ پنجاب خصوصی معاون برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا دورہ جہلم۔
ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر اور دیگر افسران اور ایم پی ایز کے ساتھ ڈی سی آفس میں ملاقات کی۔میڈیا سے گفتگو کی اس موقع پر انہوں نے کہاکہ،پنجاب کے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے پسے ہوئے طبقے کی مشقلات کو حل کرنے کا نام تبدیلی ہے،جس کے لئے حکومت وقت کام کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے عزم کے مطابق صوبے میں یکساں ترقی کے مواقے میسر ہونگے، دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے صوبہ بھر میں کام کیا جا رہا ہے،جہلم کا پاکستان کی معشت میں اہم قردار ادا کر رہا ہے، بیرون ملک مقیم افراد پاکستان کی اصل طاقت ہیں، جہلم کے سرسبز و شاداب علاقے کی تاریخ ہزاروں سال سے زائد قدیم ہے۔یہ علاقہ ہمیشہ سے جغرافیائی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ اس علاقے کے لوگ بے شمار سیاسی، عسکری اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سر انجام سے دے رہے ہیں۔ جہلم کے عوام کی ضروریات کا تحفظ کیا جائے گا، جہلم میں پریس کلب میں عدم دستیا ب سہولیات کو پورا کرنے کے لئے انتظامی افسران کو ہدایات دیں،انہوں نے ایم پی اے راجہ یاور کمال کو صحافیوں کے مسائل کو فل فور حل کرنے کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ پنجاب کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں صحافی کالونیاں بنائی جا رہی ہیں،جبکہ ضلعی سطع پر بھی صحافیوں کے لئے اتنظامات مکمل کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی دفتر کمیٹی روم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس کے اختتام پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر سے ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں بارے تفصیلات حاصل کیں۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال اور ضلع بھر سے صحافیوں نے شرکت کی۔
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب