اہم خبریںجہلم

جہلم میں بھی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر

جہلم میں بھی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی ھدایات کے مطابق متاثرین لاک ڈاون میں راشن تقسیم کیا گیا۔
جامعہ علوم اثریہ جہلم کے زیر اہتمام ہمیشہ کی طرح مستحق سفید پوش گھرانوں کو عزت و احترام کے ساتھ راشن تقسیم کیا گیا۔ رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید عام

جہلم میں بھی ملک بھر کی طرح جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی ھدایات کے مطابق جامعہ علوم اثریہ جہلم کے زیر اہتمام رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید عامر کی زیر سرپرستی متاثرین لاک ڈاون میں راشن تقسیم کردیا گیا۔ اس سےقبل بھی دو مرتبہ سو سو خاندانوں کے لیئے راشن تقسیم ہو چکا ہے اس موقع پر رئیس الجامعہ حافظ عبد الحمید عامر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ الحمدللہ تیسری مرتبہ بھی سو افراد کے لیئے راشن کی تقسیم آج کی جارہی ہے اس میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ راشن تقسیم کے حوالے سے ایک کمیٹی ہے۔ جو باقاعدہ جائزہ لئے کر مستحقین کا فیصلہ کرتی ہے اور یہ راشن ان ہی افراد میں تقسیم ہوتا ہے سفید پوش مستحقین کا نام صیغہ راز میں رکھا جاتا ہے اور تقسیم کے وقت بھی ان کی عزت نفس کو برقرار رکھنے کے لیئے راشن کی تقسیم سر عام نہیں ہوتی مستحقین مخصوص دن میں کسی بھی وقت وہ بندہ ٹوکن دکھا کر اپنا راشن لئے جاسکتا ہے اس کے علاوہ تقسیم کے وقت کسی قسم کی فوٹو سیشن نہیں ہوتا تاکہ لوگوں کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔ ان شاءاللہ جلد چوتھا راشن پیکیج بھی سو مستحق خاندان میں تقسیم کیا جائے گا اس کے لیئے مخیر حضرات کو چاہیئے کہ نیکی کے اس عمل میں حصہ ڈالیں۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You