جہلم (میاں زوہیب ساجد) راجہ خالد محمود آف ڈھوک راجگان کی قیادت میں معززین علاقہ خافظ اعجاز جنجوعہ کو صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم بننے پر مبارکباد دینے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ڈھول کی تھاپ پر ان کو پھولوں اور نوٹوں کے ہار پہنائے اور ان پر نوٹ نچھاور کر کے مبارکباد دی اس موقع پر راجہ خالد کا کہناتھا کہ خافظ اعجاز جنجوعہ پارٹی کا فخر ہیں اور ہمیشہ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے مشکل دور میں خافظ اعجاز پارٹی کے ہمیشہ ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے انشاءاللہ مسلم لیگ( ن) کو جہلم میں مضبوط کریں گے آپ پارٹی کے با وفا ساتھی ہیں آپ بہترین انداز میں بطور جہلم صدر کام کریں گے
ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا میرے دروازے ہر وقت سب کے لیے کھولے ہیں انشاءاللہ آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے مسلم لیگ ن ایک مرتبہ پھر مضبوط قوت بن کر سامنے آئے گی ملک کے مسائل کا حل نواز شریف کی حکومت کا قیام ہے ملک میں لوگ جان چکے ہیں کے پاکستان کا استحکام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے
