میانوالی کی معروف شخصیت حسنین خان نیازی چک نمبر چودہ ایم ایل میانوالی کی شادی
میانوالی کی نامور شخصیت آپریشنل منیجر نیشنل بنک پپلاں حسنین خان نیازی شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے۔
علاقہ کی معروف شخصیت شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے قاری سیف اللہ اور عظیم سیاسی شخصیت ملک اسحاق وانہ کی خصوصی شرکت
میانوالی کی معروف شخصیت حسنین خان نیازی چک نمبر چودہ ایم ایل میانوالی کی شادی کے موقع پر اہل خاندان و علاقہ کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ سیاسی مذہبی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ خوشی کے اس پرمسرت موقع پر علاقہ کی معروف شخصیت شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے قاری سیف اللہ, عظیم سیاسی شخصیت ملک اسحاق وانہ, محمد فاروق خان , قاری سیف اللہ, حمیر حیات خان , امیر عبداللہ خان نیازی, رافاقت خان, سردار ذیشان خان , سردار ماجد خان , ایس ایس پی پیٹرولنگ ملک تنویر اور جے نیوز کے چئیرمین محمد زاہد خورشید نے حسنین خان نیازی کو شادی کی مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔