اہم خبریںجہلم

جہلم : موسم بہار شجرکاری مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر، اے ڈی سی آر ڈاکٹر

جہلم : موسم بہار شجرکاری مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر، اے ڈی سی آر ڈاکٹر وقار علی خان،ڈسٹرکٹ آٹارنی رانا محمد خالد،ڈی ایف او سدھیر احمد مغل، ایس ڈی ایف او وقاص شاہ و دیگر افسران نے مل کر سول لائز روڈ اور گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن میں پودے لگائے ہیں،

اس موقع پر 600 کنیر کے پودے لگائے گئے، ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کہ رواں سیزن 20لاکھ پودے لگانے کے ہدف پر کام تیزی سے جاری ہے جس میں سے قریب دس لاکھ کا ہدف ابھی تک مکمل کیا جا چکا ہے، انہوں نے بتایا ہے کہ بیج لگانے کے لئے ٹیمیں دن رات کام کار رہی ہیں،جبکہ پاک آرمی نے رواں سال ایک لاکھ پودے لگائے۔ اسی طرح مختلف محکماجات نے مل کر پودے لگانے کے لئے کام کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر نے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ جہلم کے زیر اہتمام شجرکاری مہم2021 کا افتتاح وائے کراس چوک میں پودا لگا کر کیا۔

اس موقع پر ڈی ایف او سدھیر مغل نے بتایا ہے کہ ہزاروں پودے مفت تقسیم کیے گئے، پودے لگانے کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم جاری ہے،شہریوں نے ہزاروں نئے درخت لگا کر انکی دیکھ بھال کا ذمہ بھی لیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کو محفوظ بنانے کے لئے شجر کاری کے لئے حکومت دن رات کام کر رہے ہے، اس کے لئے نجی ادارے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، آج کی تقریب میں صدر حمزہ بیگ ویلفئر سوسائٹی توصیف بیگ بھی موجود تھے انہوں نے بتایا ہے کہ ماحول میں بہتری کے لئے محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You