جہلم( ملک وسیم اختر )یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر ماتمی جلوسوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا جلوس کے راستوں کا دورہ، جلوس کے ساتھ پیدل چل کر سکیورٹی پلان اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ لائسنس داروں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں 21 رمضان یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر ماتمی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔ جہاں لائسنس داروں نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی اور ان کو جلوس کے متعلق آگاہی دی۔ جہلم پولیس کی جانب سے سکیورٹی پلان پر بریفنگ بھی دی گئی اس موقع پر ضلعی افسران اور لائسنس اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جلوس کے اختتام تک فل پروف سکیورٹی کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور پوری ضلعی انتظامیہ شرکائے جلوس کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے موقع پر موجود ہے تمام عزاداران کی باحفاظت گھر واپسی تک انتظامیہ متحرک رہے گی، اس موقع پر لائسنس داروں نے ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے لیے بہترین اقدامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
جہلم( ملک وسیم اختر )یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر ماتمی جلوسوں کا جائزہ لینے
