جہلم( ملک وسیم اختر) پنجاب حکومت کے سوشیو اکنامک رجسٹریشن پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں، سوشیو اکنامک رجسٹری کے لیے آنے والے شہریوں کو بہترین ماحول اور ان کی جلد از جلد رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے میونسپل کمیٹی دفتر میں قائم سوشل اکنامک رجسٹریشن کاؤنٹر کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سوشیو اکنامک رجسٹری کے طریقہ کار کا جائزہ لیا اور عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹریشن کے لیے آنے والے شہریوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں ان کے بیٹھنے کے لیے مناسب جگہ کا انتظام کیا جائے جبکہ روزہ داروں کو آسانی فراہم کرنے کے لیے رجسٹریشن کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ پنجاب حکومت کے فلاحی منصوبوں سے شہری بہتر طریقے سے مستفید ہو سکیں۔ اس موقع پر سی ای او میونسپل کمیٹی مبارک علی نے ڈپٹی کمشنر کو سوشیو اکنامک رجسٹریشن کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ دی
جہلم( ملک وسیم اختر) پنجاب حکومت کے سوشیو اکنامک رجسٹریشن پروگرام کو کامیاب بنانے
