
جہلم (ملک وسیم اختر) پلاسٹک بیگ ( شاپر) پر پابندی محکمہ ماحولیات کے کرپٹ ملازمین کی موجیں ضلع بھر سے کروڑوں روپے کے شاپر ضبط لکڑ ہضم پتھر ہضم قانونی کارروائیاں صفر، شاپر بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے غریب ریڑھی بانوں دکانداروں سے دیہاڑیاں لگائی جانے لگیں، محکمہ ماحولیات کے انسپکٹر وملازمین ضبط کئے گئے شاپر بیگ فروخت کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ حکام نوٹس لیں شہری تنظیموں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات کے کرپٹ،بدعنوان ملازمین شاپر بیگز بنانے والے بااثر مالکان۔ کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے پلاسٹک کے شاپنگ بیگ پر پابندی کو جواز بنا کر ضلع میں لمبی لمبی دیہاڑیاں لگانی شروع کررکھی ہیں سینکڑوں دکانوں اور غریب ریڑھی بانوں سے شا پر ضبط کئے جاتے ہیں لیکن ان کو تلف کرنے اور قانونی کارروائیاں کرنے کی بجائے فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے،