BBC Urdu TV

جہلم (ملک وسیم اختر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے جہلم سمیت پنجاب بھرسے تین ہزار اساتذہ کو سٹم سے نکالنے

جہلم (ملک وسیم اختر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے جہلم سمیت پنجاب بھرسے تین ہزار اساتذہ کو سٹم سے نکالنے کا حتمی فیصلہ کر لیا تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی جلد ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پالیسی مرتب کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق صرف میٹرک تک تعلیم والے اساتذہ کو ترجیحی بنیادوں پر ریٹائرڈ کردیا جائے گا، محکمہ سکول ایجو کیشن نے 50 سال تک عمر والے اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کا آپشن بھی دے دیاہے ، محکمہ سکول ایجوکیشن نے پچاس سال تک والے اساتذہ کا ڈیٹا جمع کر لیا۔ ہےمحکمہ سکول ایجوکیشن ذرائع نے بتایا ہے کہ ریٹائرمنٹ پالیسی میں تبدیلی کے لیے چیف سیکرٹری کوتحریری طور پر لکھ دیاہے، موجود پالیسی کے تحت 55 سال یا اس سے زائد عمر کے اساتذہ پری میچور ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔

Exit mobile version