BBC Urdu TV

جہلم (ملک وسیم اختر) سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے بعد دوبارہ 18سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈ نگ شروع

جہلم (ملک وسیم اختر) سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے بعد دوبارہ 18سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈ نگ شروع صارفین کو چوبیس گھنٹوں میں سےصرف چار سےچھ گھنٹے گیس فراہم کی جانے لگی صارفین سوئی گیس سراپاء احتجاج وزیراعظم پاکستان سے نوٹس لینے کامطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے پہلے سوئی گیس کی لوڈ شیڈ نگ ختم کر دی گئی جس کے باعث چند روزصارفین نے سکھ کا سانس لیا۔ اس دوران رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جانے لگی اور دن بھر صارفین کو گیس فراہم کی جانے لگی۔ اس دوران سارا دن صارفین کو گیس فراہم کرنے پر صارفین نے سکھ کا سانس لیا لیکن چند روز بعد ھی ایک بار پھر حکومت نے دوبارہ 18سے 20گھنٹے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع کرکے صارفین کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔جہلم شہر کےمختلف پر نصب سوئی گیس کے چیک وال کے ذریعے کیس منقطع کرنے کی اطلاعات بھی موجود ہیں عوامی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف وفاقی وزیر پٹرولیم سردار اویس لغاری سے مطالبہ کیا ہے کہ وافر مقدار میں گیس موجود ہے تو گیس کی لوڈ شیڈنگ کیوں کی جاری ہے۔ سیاسی سماجی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان سے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Exit mobile version