BBC Urdu TV

جہلم قومی شاہراہ N-5 (جی ٹی روڈ) پر دریائے جہلم کا مین پل شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے۔ سڑک جگہ جگہ سے اکھڑ چکی ہے

*جی ٹی روڈ دریائے جہلم پل خستہ حال، NHA کی غفلت سے مسافر پریشان*

*جہلم قومی شاہراہ N-5 (جی ٹی روڈ) پر دریائے جہلم کا مین پل شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے۔ سڑک جگہ جگہ سے اکھڑ چکی ہے جس کے باعث مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات اور گاڑیوں کے نقصان کا سامنا ہے۔*

جی ٹی روڈ پاکستان کی مصروف ترین شاہراہ ہے، روزانہ ہزاروں چھوٹی بڑی گاڑیاں لاہور، گجرانوالہ، جہلم سے راولپنڈی، اسلام آباد کی طرف اسی پل سے گزرتی ہیں۔

*پل کی موجودہ صورتحال:*
– پل کے اوپر کارپیٹ سڑک مکمل طور پر اکھڑ چکی ہے اور بڑے بڑے گڑھے بن چکے ہیں۔
– پل کے ایکسپینشن جوائنٹ کھلے ہونے سے گاڑیاں گزرتے ہی زوردار جھٹکا لگتا ہے۔
– تیز رفتار گاڑیوں کے لیے یہ گڑھے جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔

*ڈرائیوروں کی فریاد:*
ڈرائیور حضرات کا کہنا ہے کہ پل کی خرابی کی وجہ سے گاڑیوں کے ٹائر پنکچر، رم ٹیڑھے اور سسپنشن فارغ ہو رہے ہیں۔ ٹول پلازہ پر ہم سے ہر بار ٹول لیا جاتا ہے مگر سڑک کی مرمت نہیں کی جاتی۔

*مطالبہ:*
عوام اور ٹرانسپورٹر برادری نے *چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) اسلام آباد، وزارت مواصلات حکومت پاکستان* سے مطالبہ کیا ہے کہ جی ٹی روڈ دریائے جہلم پل کی فوری ہنگامی مرمت کر کے کارپیٹنگ کی جائے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔

Exit mobile version