
جہلم فورم،تتروٹ،بڑاگواہ اور کھوکھا ویلفيئرز کا مشترکہ پانی کے بڑے پروجيکٹ کیلیے فورپوٹھی کا دورہ
مختلف دیہاتوں میں پانی کا جاٸزہ لیا،پہاڑسےکوٸلہ کی کانوں سے دیہاتوں تک پانی کی فراہمی کویقینی بناٸیں گے۔جہلم فور
ڈومیلی: جہلم فورم،تتروٹ،بڑاگواہ اور کھوکھا ویلفيئرز کا مشترکہ پانی کے بڑے پروجيکٹ کیلیے فورپوٹھی کا دورہ
مختلف دیہاتوں میں پانی کا جاٸزہ لیا،پہاڑکوٸلہ کی کانوں سے دیہاتوں تک پانی کی فراہمی پر بھی جاٸزہ.تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز تحصیل سوہاوہ ڈومیلی کے دوردراز پسماندہ علاقے صاف پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے۔اس ترقی یافتہ دور میں بھی یہ ڈومیلی کے کچھ علاقے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،جس میں پانی جیسی نعمت سے یہ علاقہ بہت متاثر ہے،جہلم فورم اور بڑاگواہ ویلفيئر کے ممبرشکیل کھٹانہ،تتروٹ ویلفيئرسربراہ چوہدری عابدحسین ،کھوکھاویلفیٸرکے سربراہ باہو صفدر کا مل کر فورپوٹھی میں پانی کے مسلے کو حل کرنے کیلیے بڑا پروجیکٹ شروع کرنے کے حوالے سے فورپوٹھی کے مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا۔ڈھوک پھلہ،ڈھوک کماراں،ڈھوک مہراں،کھنڈا میں پانی کا تفصیلی جاٸزہ لیا،ان دیہاتوں میں پانی کا مسلہ شدت اختیارکرگیاہے،ان دیہاتوں میں پانی موجود ہی نہیں ہے،پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے پہاڑ میں موجود کوٸلہ کی کانوں سےہزاروں فٹ پاٸپ لاٸن بچھا کردیہاتوں میں پانی دینے پر بھی جاٸزہ لیا،اس منصوبہ پر جہلم فورم جہلم تقریبا چارلاکھ روپے اداکرے گی،پہاڑکی چوٹی سے فورپوٹھی گاٶں تک تقریباسات ہزار فٹ پاٸپ بچھاٸی جاۓ گی۔ہم ان پسماندہ علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کویقینی بنانے کیلیے دن رات کام کررہے ہیں۔انشإ اللہ یہ پروجيکٹ بہت جلد شروع کیاجاۓ گا اور مکمل کرکے علاقے کے میکنوں کے مسلے کوحل کردیں گے
رپورٹ:(مشرف کیانی )